5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دہشتگرد ایم کیو ایم کارکنان کے گھروں پر حملے کررہے ہیں،رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی....ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا ہے کہ قصبہ کالونی، بنارس، فقیر کالونی میں جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد ایم کیو ایم کارکنان اور ہمدرد کو گھروں میں گھس کر لوٹ مار ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ کراچی میں واسع جلیل کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واسع جلیل نے کہا کہ اردو بولنے والوں کو ٹارگٹ کلنک کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بنارس کٹی پہاڑی کے قریب رہنے والے ایم کیو ایم کے ہمدرد اور کارکنان کے گھروں کو جلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم آباد اور پیرآباد سوسائٹی میں دہشت گرد مورچے بناکر فائرنگ کررہے ہیں اورہماری درخواست کے باوجود پولیس اور رینجرز انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں۔اس حوالے سے کراچی پولیس اور رینجرز کا رویہ منفی ہے۔