5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور:صفوت غیور پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری
جنگ نیوز -
پشاور....…پشاور کینٹ ایف سی چوک خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی ہے۔ جیو نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایف سی چوک پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں تھی۔ تاہم جوں ہی کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کی گاڑی اشارے پر رکی توخودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑآ دیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھنے،دھویں اور افراتفری کے مناظر دیکھائی دیئے۔