5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک فوج کا متاثرین سیلاب کیلئے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان
جنگ نیوز -
راولپنڈی....آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی نے فوج کی طرف سے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ، متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں بھی کردار ادا کرے گی۔ جنرل اشفاق کیانی نے اپنے پیغام میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پوری استعداد کے ساتھ متاثرین سیلاب کی مدد کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک دن کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دے گی، فوج کے جوان، اپنے حصے کا راشن بھی متاثرین میں تقسیم کررہے ہیں اور اب تک 520ٹن ، متاثرین میں تقسیم کیاجاچکاہے۔