تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:قصبہ کالونی اورکٹی پہاڑی میں مسلح افراد کی دن بھر فائرنگ

جنگ نیوز -
کراچی....کراچی کے علاقے قصبہ کالونی،کٹی پہاڑی اور اورنگی ٹاؤن میں مسلح ملزمان کی جانب سے دن بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،جس کے باعث علاقہ مکین محصور ہوکر رہ گئے ہیں،جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں23 افراد زخمی بھی ہوگئے ، رینجرز کی جانب سے آپریشن کے دوران20 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔قصبہ کالونی کے مختلف علاقوں میں دن بھر مسلح ملزمان کی جانب سے مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،جس کے نتیجے میں دو بچوں اور تین خواتین سمیت23 افراد زخمی ہوگئے،قصبہ کالونی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے ایک ٹیکسی اور3 مکانوں کو بھی آگ لگادی،متاثرہ علاقے میں فائرنگ اتنی شدید تھی کہ علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں،قصبہ کالونی میں اسلحہ بردار افراد نے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایک ایمبولینس کوبھی اغوا کرلیا تھا ،لیکن ایمبولینس اور ڈرائیور کو دو گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا،قصبہ کالونی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے رپیڈ رسپانس فورس ،رینجرز اور پولیس کی جانب سے اسنیپ چیکنگ اور گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے،تاہم علاقے کی خطرناک گلیوں میں رینجرز اور پولیس تاحل داخل نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.