5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لبنان پر جارحیت اسرائیل کی بوکھلاہٹ ہے،فلسطین فاؤنڈیشن
جنگ نیوز -
کراچی....لبنان پر جارحیت اسرائیل کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،عرب لیگ اوراو،آئی،سی لبنان پر اسرائیلی حملے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کریں اور کسی بھی قسم کی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں۔ان خیالات کااظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی،علامہ قاضی احمد نورانی،مولانا منور نقوی ،اسامہ بن رضی اور مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے ایک مشترکہ اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی لبنان سے ملحقہ سرحد پر غاصب صہیونی فوجیوں کی جارحیت اورلبنانی افواج پر گولہ باری کرکے لبنانی فوجیوں کو شہید کرناانتہائی شرمناک فعل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ان کاکہنا تھا کہ مسلم امہ،عرب لیگ،OICاور یورپی یونین متحد ہو کر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے سرطان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے اور اسرائیل کو 2006 سے بد ترین شکست سے دوچار کریں۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ دنیا بھر کے غیور لوگوں کی جانب سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے امدادی قافلوں کو روانہ کرنا ایک مثبت قدم ہے اور عرب حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔