تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

قانون کی حکمرانی ، آزاد عدلیہ کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہے ،آئین کے تحت انصاف کا حصول عوام کا حق ہے ۔چیف جسٹس نے ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ بار منڈی بہاوالدین کے30رکنی وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کے دوران کیا ۔ چیف جسٹس نے بار کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بار کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔ عدلیہ بحالی تحریک کے دوران زیر التوا مقدمات کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوا ، ان مقدمات کونمٹانے کے لئے قومی عدالتی پالیسی تشکیل دی گئی تاکہ سائلین کو فوری انصاف میسر آسکے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی پالیسی کا مقصد انصاف کی فوری فراہمی ہے جس کے ایڈمنسٹریشن اورحکمرانی پرمثبت اثرات ہوں گے۔ چیف جسٹس نے وکلا سے کہا کہ وہ ادارے میں بدعنوان عناصر کی ٹھوس شواہد کے ساتھ نشاندہی کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.