5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کالا باغ ڈیم بنا ہوتا تو آج قوم بڑی تباہی سے دو چار نہ ہوتی، پرویزالٰہی
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم بنا ہوتا تو آج قوم بڑی تباہی سے دو چار نہ ہوتی، ڈیم کے مخالف اور اسے پارٹی منشور سے نکالنے والے عوامی غضب سے بچنے کیلئے کھوکھلے بیان دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور تونسہ کے وفد ملاقات کے دوران کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ خادم اعلیٰ سیلاب زدگان کی امداد کے جعلی اعلان کرکے درپردہ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت سیلاب زدگان کیلئے وفاق سے مدد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انہوں نے 52 چھوٹے ڈیم تعمیر کروائے تھے اگر وہ ڈیم نہ ہوتے تو آج کئی گنازیادہ تباہی ہوتی۔