تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جولیا رابرٹس طویل عرصے بعد مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگی

جنگ نیوز -
نیویارک ... معروف اداکارہ جولیا رابرٹس طویل عرصے بعد کسی فلم میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔اکیڈمی ایورڈ یافتہ جولیا رابرٹس فلم ’ ایٹ ، پرے، لو‘ میں ایک32 سالہ شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خود کو ناآسودہ اور غیر مطمئن محسوس کرتی ہے،حقیقی خوشیوں کی تلاش میں وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر دنیا بھر کے سفر پر نکلتی ہے۔اس سفر میں اسے کیا کچھ پیش آتا ہے اور کیا اسے من چاہی خوشیاں میسر آتی ہیں اس کا اندازہ تو آپ کو فلم دیکھ کر ہی ہوگا۔فلم ’ ایٹ ، پرے، لو‘ 13 اگست سے امریکی نگار خانوں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.