تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سرگودھا، گوجرانوالا اور لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ

جنگ نیوز -
لاہور ... سرگودھا، گوجرانوالا اور لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔تینوں اضلاع میں پولنگ کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔سرگودھا کے حلقہ این 68 میں ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 83 ہزار743 ہے جبکہ 306 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں جن میں سے 25 پولنگ اسٹیشنز سیلاب کے باعث خیموں میں بنائے گئے ہیں ۔اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار شفقت حیات بلوچ اور آزاد امیدوار میاں مظہر احمد قریشی کے درمیان مقابلہ ہے۔این اے 155 لودھراں میں 2 لاکھ 72 ہزار 48 ووٹرز کے لیے 312 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے نواب حیات اللہ ترین اور 8 آزاد امیدوار مد مقابل ہیں۔گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 100 میں 3 لاکھ 29 ہزار 285 ووٹرز کے لیے 227 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 160 کو حساس جبکہ 39 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔اس حلقے میں اصل مقابلہ پیپلز پارٹی کے چوہدری تصدق مسعود تنکی اور مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم نارا کے درمیان متوقع ہے۔تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری قائم کی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے راول پنڈی کے صوبائی حلقہ 13 میں پارٹی ٹکٹ ،جعلی ڈگری پر نااہل قرار پانے والے رکن ملک یاسر کے والد ملک غلام رضا کو جاری کر دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.