تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

10لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا آج گڈو بیراج سے گزرے گا

جنگ نیوز -
کشمور ... جبکہ گڈو بیراج کوحساس قراردیا جاچکا ہے اور اس سے ملحقہ حفاظتی بندوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ میں پاک فوج کے جوانوں کو فلڈر ریلیف ڈیوٹی کیلئے کندھ کوٹ، گدوبیراج، قادرپورلوپ بند، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، دادو، ٹھٹھہ اور سکھر بیراج میں تعینات کردیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سیلابی ریلے سے کشمور ضلع کی تقریباً 45 ہزار آبادی ،150 دیہات بھی متاثر ہوں گے جبکہ 11 لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوگی۔ واضح رہے کہ سیلابی ریلا آج بروز جمعرات اور جمعہ کی درمیابی شب تونسہ بیراج سے آنے والے 9 لاکھ کیوسک پانی گدو بیراج سے گذرنے کی توقع ہے۔ کشمور ضلع کے 70 دیہات سیلابی پانی کی زد میں آچکے ہیں۔ خیرپور میں کوٹ میر محمد کے قریب داخل ہونے سے کئی دیہات زیرآب آگئے اور کئی گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے، سینکڑوں افراد سیلاب میں پھنس گئے اور ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی ہوئی فصلیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ کوٹ میر محمد شہر اور کنگری تحصیل کے کئی دیہات کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر آبپاشی جام سیف اللہ خان دھاریجو نے کہا کہ آج شام یا کل صبح اونچے درجے کا سیلابی ریلا سکھر بیراج سے گذرے گا، اندرون سندھ کے مختلف شہروں لاڑکانہ سکھر، گڈو کسی بھی مقام پر حکومت کی جانب سے دریائی بند میں شگاف ڈالنے یا کٹ لگانے کاکوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔ بندوں کی نگرانی کے لیے مسلح افواج، رینجرز اور پاکستان نیوی کے جوانوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے ۔نوابشاہ میں جی او سی حیدرآباد میجر جنرل شوکت اقبال نے کہا کہ دریائے سندھ سے بہت بڑا سیلابی ریلا گذریگا، بند ٹوٹنے کا خدشہ بھی موجود ہے تاہم پاک آرمی نے ریسکیو کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، محکمہ آب پاشی کے مطابق سکھر کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 86 ہزار 670 اور اخراج 2 لاکھ 57 ہزار 770 کیوسک ہے، اور کوٹری کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 41 ہزار 708 ،اخراج ایک لاکھ 25 ہزار 793 کیوسک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.