5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی صدر اوباما49 برس کے ہوگئے،وائٹ ہاؤس میں تقریب
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا کے سیاہ فام صدر باراک اوباما49 برس کے ہوگئے،ان کے جنم دن کی تقریب وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی۔بدھ کے روز صدر اوباما کی جنم دن کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر اوباما نے مختصر خطاب کیا اور تمام افراد سے مصافحہ کیا۔جنم دن تقریب میں صدر اوباما کے خاندان کے افراد شریک نہیں تھے، مگر ان کے دیگر قریبی ساتھیوں نے ان کو جنم دن کی مبارک باد دی، جس کے بعد صدر اوباما شکاگو میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ جنم دن منانے کے لیے روانہ ہوگئے۔