تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی: مسلح افراد نے فرنیچر مارکیٹ سلطان آباد کو آگ لگا دی

جنگ نیوز -
کراچی: مسلح افراد نے فرنیچر مارکیٹ سلطان آباد کو آگ لگا دی

کراچی…کراچی میں سلطان آباد میں مسلح افراد نے شدید فائرنگ کے بعد ،فرنیچر مارکیٹ کو آگ لگا دی ۔کراچی کے علاقے سلطان آباد میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں مسلح افراد نے آگ لگا دی ۔مسلح افراد آگ لگانے کے بعد کچھ دیر تک شدید فائرنگ کرتے رہے ،واقع کی اطلاع فائربریگیڈ حکام کے مطابق فائرنگ کی شدت کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔ تاہم 15 دوکانیں اور ان میں رکھا سامان مکمل طور پر جل گیا ۔واقع کے بعد رینجرز اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.