5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے سندھ : سیلابی ریلوں کی آمد، پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ
جنگ نیوز -
دریائے سندھ : سیلابی ریلوں کی آمد، پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ
کراچی…دریائے سندھ میں سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ ڈزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے سندھ میں سیلاب کی متوقع صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ضلعی حکومتوں اور اداروں کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔سندھ میں دریائے سندھ کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ محمکہ آبپاشی کے ریکارڈ کے مطابق گڈو کے مقام پر پانی کی آمد 6 لاکھ 25 ہزار 8 سو 54 کیوسک اور اخراج چھ لاکھ 25 ہزار 3 سو 16 کیوسک ہے۔ سکھر میں پانی کی آمد کی دو لاکھ 86 ہزار چھ سو 70 اور اخراج دو لاکھ 57 ہزار 770 کیوسک جبکہ کوٹری کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 41 ہزار 708 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار 793 ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق رات 11 سے 12 بجے کے درمیان پانی کی سطح میں 29 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں ڈزاسٹر مینجمنٹ اتارٹی سندھ کی جانب ان اضلاع میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ، محمکہ آبپاشی اور دیگرریسکیو اینڈ ریلیف ایجنسیوں کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔سیلابی ریلے سے چاچڑاں شریف احسان پور اور بنگلہ اچھا کے مقامات پر خطرہ موجود ہے اور ان علاقوں سے اسی فیصد لوگوں کو نکال لیاگیا ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ گڈوبیراج میں پانی کے بہاؤ میں ہر آدھے گھنٹے بعد دس سے بارہ ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہورہاہے ۔ جس کے باعث گوٹھ بخشن سمیت کئی دیہات میں پانی داخل ہوگیاہے۔اورلوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔