تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کندھ کوٹ اور غوث پورمیں20 دیہات زیر آب

جنگ نیوز -
کندھ کوٹ اور غوث پورمیں20 دیہات زیر آب

کندھ کوٹ…دریائے سندھ میں طغیانی سے کندھ کوٹ اور غوث پور کے کچے کے 20 گاؤں اور دادو میں متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ متاثرین کے لیے تنگوانی، کندھ کوٹ اور کشمور میں 28 امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔ نواب شاہ کے قریب مڈ منگلی حفاظتی بند پر پانی کے دباؤ سے کٹاؤ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔اور کچے کے بعض علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔شکارپور میں بارش کے باعث خان پورمیں بیس مکانات کی چھتیں گر گئیں ،جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور33 افرادزخمی ہوگئے۔خیرپورکی تحصیل کنگری کے گوٹھ موہل سمیت تیس دیہات میں سیلابی پانی داخل ہوگیا،اور فصلیں زیر آب آگئیں۔ حساس قرار دئے جانے والے والے الرا جاگیر بند، فرید آباد بند اور راضی ڈیرو بند کی نگرانی کے لئیے پاک فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہے۔نوشھروفیروز کے کچے کے علاقے میں دریائے سندھ میں سیلابی پانی میں مزید اضافے سے کنڈیارو تحصیل میں دس دیہات اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل زیر آب آگئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے ضلع میں 247 اسکول غیر معینہ مدت کے لئے بند کردئے ہیں۔ ٹھٹھہ میں سجاول منارکی بند حساس ہوتاجارہاہے اور دومقامات پر پانی تیزی سے پشتوں کو کاٹ رہاہے۔ٹنڈوحافظ محمد میں سیلابی ریلے میں ایک شخص بہہ گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ جبکہ سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی معطل اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.