5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات
جنگ نیوز -
کراچی: مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں متعدد دوکانیں اور گاڑیاں نذر آتش کر دی گئی کراچی میں جلاؤ گھیراؤکے واقعات تیسرے روز بھی جاری رہے ۔سخی حسن کے قریب ارم شاپنگ سینٹر میں واقع کپڑے اور قالین کی دوکانوں کا نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جبکہ قریب ہی واقع چائے کے ہوٹل اور پردوں کی دوکان بھی جلا دی گئی ،پاپوش نگر میں واقع کپڑا مارکیٹ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک درجن دوکانیں جل گئی ۔لیاقت آباد میں نامعلوم افراد نے ایک ٹرک جبکہ یونیورسٹی روڈ پر واقع ٹیلے اور پتھاروں کو اگ لگا دی ۔واقع کے بعد علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی ۔