5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی سے فیصل آباد آنیوالی ملت ایکسپریس9 گھنٹے تاخیرکاشکار
جنگ نیوز -
کراچی سے فیصل آباد آنیوالی ملت ایکسپریس9 گھنٹے تاخیرکاشکار
کراچی…کراچی سے فیصل آباد آنے والی ملت ایکسپریس کی آمد میں 9گھنٹے تاخیرپرسینکڑوں مسافروں کی جانب سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شام پانچ بجے ملت ایکسپریس کو کراچی سے فیصل آباد پہنچنا تھا جہاں سے اسے دوبارہ کراچی کے لئے روانہ ہوناتھا۔تاہم ٹرین نوگھنٹوں کی تاخیرسے رات دوبجے فیصل آباد پہنچی۔مسافروں کا کہناتھا کہ جب انہوں نے ریلوے عملے سے ترین کی آمد کے بارے میں جانناچاہاتوانہوں نے کچھ بتانے سے انکارکردیاجس کے بعد مشتعل مسافروں نے اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کی۔اس دوران ریلوے کا عملہ بھی موقع سے فرار ہوگیا۔۔تاہم ٹرین نوگھنٹوں کی تاخیرکے بعد اسٹیشن پہنچی جس کے بعد مسافر اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوگئے۔