تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور :خودکش حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کیخلاف درج

جنگ نیوز -
پشاور :خودکش حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کیخلاف درج

پشاور…ایف سی چوک پشاور میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ایف سی کمانڈنٹ صفت غیورکی ایف آئی آر تھانہ شرقی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئیں۔پولیس کے مطابق صفت غیورایف سی کمانڈنٹ ایف سی ھیڈکوارٹر میں اجلاس میں شرکت کے بعد گاڑی میں گھر جارہے تھے تاہم ایف سی چوک میں سگنل گرین ہونے کا انتظارکرتے ہوئے نامعلوم خودکش حملے کا شکار بن گئے ایف سی کمانڈنٹ صفت غیور کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے سیل کردی گئی۔پولیس کے مطابق آج جمعرات کے روز پولیس لائن پشاور میں ان نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.