5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
الجزائر کے ایک مفتی کا بھارتی گوشت کی درآمدپر پابندی عائد کرنیکا مطالبہ
جنگ نیوز -
الجزائر کے ایک مفتی کا بھارتی گوشت کی درآمدپر پابندی عائد کرنیکا مطالبہ
الجزائر …شمالی افریقی ملک الجزائر کے ایک مفتی نے بھارت سے گوشت کی درآمدگی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔الجزائر کے ممتاز اسکالر شمس الدین بوروبی کے مطابق بہارت سے درآمد شدہ گائے کے گوشت کی شرعی طریقے سے ذبح کرنا مشکوک ہے، جبکہ دیگر علما کا کہنا ہے کہ بھارت کے قادیانی فرقہ جسکا اسرائیل سے گٹھ جوڑ ہیبھارت کے گائے کے گوشت برآمد کرنے کے کاروبار سے منسلک ہے اور اس طرح جانوروں کو شرعی طریقے سے ذبح کرنا ثابت نہیں ہوتا ہے ۔ دوسری جانب بھارت سے گوشت درآمد کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں دنیا کے سب سے زیادہ مسلمان آباد ہیں جو گوشت کی تجارت سے منسلک ہیں ، اسکے علاوہ بھارتی گوشت دوسرے ممالک کے مقابلے میں نسبتا سستا ہے۔