تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جنک فوڈ کھانے والے بچوں میں الرجی کے خدشات زیادہ

جنگ نیوز -
روم…سینٹرل مانیٹرنگ…اٹلی کی فلورنس یونیورسٹی کے ماہرینِ اطفال نے ایک حالیہ مطالعے میں انکشاف کیا ہے کہ جنک فوڈ کھانے والے بچوں میں الرجی کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق جنک فوڈ کھانے والے بچوں میں الرجیز،مخصوص بیماریوں سے حساسیت اور موٹاپے کے خدشات زیادہ پائے جاتے ہیں۔سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں افریقی دیہات اور اٹلی کے شہر فلورنس میں رہنے والے بچوں کی غذائیت اور صحت کا موازنہ کیا۔اس موازنے سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق افریقی دیہات کے بچوں کی غذا میں زائد فائبر کے تحت ان میں موٹاپے کا باعث بننے والے جراثیم کی کم تعداد کے ساتھ ساتھ Fatty ایسڈز کی سطح میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیاجو انہیں دمے،ایگزیما اور دیگر الرجیز سے بچنے کی صلاحیت پیدا عطا کرتے ہیں۔اس کے بر عکس اطالوی بچوں میں گوشت،شوگر اورچربی والی غذاؤں کے باعث بیماریوں سے حساسیت اور الرجی کا زیادہ رجحان سامنے آیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.