تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور ائر پورٹ ،امریکا سے آنیوالے مسافر گرفتار،اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کسٹمز حکام نے امریکا سے آنے والے مسافر سے11پستول اور سیکڑوں راؤنڈز برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا،اسلحے کی مالیت60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق لاہور کے علاقے مغلپورہ کا رہائشی رضوان خورشید پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 722کے ذریعے نیویارک سے آیا،ائرپورٹ پراس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے55لاکھ مالیت کے معروف امریکی کمپنی کے 11پستول اور240راؤنڈز برآمد ہوئے،کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،اور اس سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.