تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان:امریکی طیارے کی شہریوں پر بمباری،28جاں بحق

جنگ نیوز -
کابل…افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرھار میں امریکی بمباری کے نتیجے میں 28 شہری جاں بحق ہوگئے ۔۔ایک عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ شیرزاد ڈسٹرکٹمیں پیش آیا۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے نے آج صبح سویرے ایک جنازے میں شریک افراد کو بمباری کا نشانہ بنایا ۔ اس کے نتیجے میں جنازے میں شریک تمام 28 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ پیٹریوس کے منصب سنبھالنے کے بعد عام شہریوں کو براہ راست نشانہ بنائے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل جنوبی افغانستان میں نیٹو کی ایک کارروائی میں 40 شہریوں کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.