تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے کابل اور ادیزئی میں اونچے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور . . . صوبہ خیبرپختونخوا کی دریاووں دریائے کابل اور ادیزئی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریایے سوات خلیلی میں چارسدہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈوارننگ سیل پشاورکی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر اورادیزئی پل کے مقامات پانی کا اخراج باالترتیب ایک لاکھ سترہ ہزارسات سوچھپن اوربائیس ہزار کیوسک ہے دریائے سوات میں پانی کااخراج چونتیس ہزارپانچ اور دریائے کابل میں وارسک کے مقام پانی کا اخراج چھیاسٹھ ہزارکیوسک ہے دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر کم درجے کا سیلاب جندی ریور میں چارسدہ کے مقام پر کم درجے کا سیلاب ہے اس طرح صوبے کے دیگر دریاووں میں صورتحال با لکل نارمل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.