تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ:نیٹوسپلائی ٹینکر پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افرادکی نیٹوکو سپلائی کرنیوالے ٹینکرپرفائرنگ ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نیٹو فورسز کو سامان سپلائی کرنے والا ٹینکر کراچی سے چمن کے راستے قندہار جا رہاتھا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افرد نے ٹینکر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور دلاور شاہوانی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ہمراہ کلینر رحمت اللہ زخمی ہوگیا واقعہ کے بعد ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی واقعہ کے بعد لاش اور زخمی کو سول ہسپتال پہنچا دیاگیا ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.