5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستا ن میں گدھوں اور خچروں کی بے رحما نہ لڑائی
جنگ نیوز -
کابل . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . ویسے تو افغانستا ن میں کتوں کی لڑائی کے عام مقا بلے منعقد کر وائے جا تے ہیں لیکن اب وہا ں کی نو جوان نسل میں گدھوں کی لڑائی مقبولت پا رہی ہے۔نوجوان اپنے گدھوں کے درمیا ن نجی سطح پر لڑائی کے مقا بلوں کا اہتما م کرتے ہیں ۔یہی نہیں بلکہ چھوٹے بچے لڑائی کے دوران ان گدھوں کی پیٹھ پر سوار ہوکر اپنے گدھے کی ہمت بڑھا تے ہو ئے مزید جا رحا نہ انداز میں لڑنے پر بھی اکساتے ہیں۔گدھوں کو لڑتا دیکھ کر ارد گرد کھڑے بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسرت کے اثرات کو نما یاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔