5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں کشیدگی جاری، معمولات زندگی تا حال متاثر
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،،جس کے بعد گذشتہ تین روز میں ہلاکتوں کی تعداد81 ہوگئی ہے۔کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سید رضا حیدر کی شہادت کے بعد پیر کی شام سے کراچی کے مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤاورہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔اس دوران مختلف علاقوں میں مسلح ملزمان کی جانب فائرنگ کا سلسلہ بھی تین روز تک جاری رہا ۔شہر میں جاری پرتشدد واقعات میں اب تک81 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ210 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،،تین روز جاری رہنے والے پرتشدد واقعات میں شہر میں60 سے زائد گاڑیوں،مسافر بسوں ،رکشہ ٹیکسیوں،پیٹرول پمپس،مارکیٹس کو بھی نذرآتش کردیا ،،تاہم آج کراچی میں تین روز جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد صورتحال قدر بہتر ہوگئی ،تاہم اورنگی ٹاؤن ،قصبہ کالونی،فقیر کالونی،اور ہجرت کالونی میں معمولات زندگی تاحال معمول پر نہیں آسکی ہے،دوسری جانب رینجرز،پولیس،سی آئی ڈی،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مختلف ٹیموں کی چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔