5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی اسٹاک :ٹاپ 25 کمپنیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 2009 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹاپ 25 کمپنیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ڈائریکٹر عابد علی حبیب نے جیونیوز کو بتایا کہ 2009 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 25 کمپنیوں کے ناموں کا حتمی شکل دیدی گئی ہے اور جلد ہی ان کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سال دو ہزار دس سے ٹاپ 25 کمپنیز میں شامل کمپنیوں کے اہلیت کا طریقہ کار تبدیل کیا جارہا ہے اور نئے فارمولے میں کاروباری حجم کو زیادہ اہمیت دی جائے گی۔عابد علی نے بتایا کہ ٹاپ 25 کمپنیوں کی تقریب میں شرکت کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری سے وقت مانگا گیا ہے اور جیسے ہی وہ وقت دینگے اس تقریب کا انعقاد کرلیا جائے گا۔