تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستانی بیٹسمین اوئن مورگن کی بیٹنگ سے سبق سیکھیں، محمد آصف

جنگ نیوز -
لندن . . . فاسٹ بالر محمد آصف نے بیٹسمینوں پر زور دیا ہے کہ وہ اوئن مورگن کی ناٹنگھم ٹیسٹ میں بیٹنگ سے سبق سیکھیں، اور سوئنگ بالنگ کے خلاف ڈٹ کر رنز اسکور کریں۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 354 رنز کی شکست میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹسمین نصف سنچری نہ بناسکا، فاسٹ بالر عمر گل 65 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے، مگر محمد آصف پر امیدہیں کہ دوسرے ٹیسٹ میں بیٹسمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، آصف نے ساتھی کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ انگلش بیٹسمین اوئن مورگن کی بیٹنگ سے سبق حاصل کریں اور سوئنگ بالنگ کے خلاف ڈت جائیں، آصف نے کہا کہ مورگن نے پہلی سنچری صرف ذمہ داری سے بیٹنگ کرکے اسکور کی، پہلے ایک گھنٹے اس نے گیند کو زیادہ نہیں کھیلا اور سیٹ ہونے کے بعد رنز بنائے، آصف نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے غم میں کمی لانے کی کوشش کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.