5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سابق کپتان محمد یوسف ویزہ ملنے کے بعد انگلینڈ روانہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . سابق کپتان محمد یوسف اسپورٹس ویزہ ملنے کے بعد آج صبح کراچی سے انگلینڈ روانہ ہوگئے، ایئرپورٹ پر موجود میڈیا سے انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ مضبوط بنانے کے لئے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف آج صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگئے، ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے یوسف نے یہ کہی کر بات کرنے سے منع کردیا کہ وہ بورڈ کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں، پاکستان اور انگلینڈکی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا ، مینجر یاور سعید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوسف دوسرے ٹیسٹ کے لئے آٹو میٹک چوائس نہیں۔ نیٹس میں ان کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا، نوجوان اسپنر رضا حسن کی حتمی الیون کے بارے میں مینجر یاور سعید نے کہا کہ رضا حسن ویزا تبدیل ہونے کے بعد ہی ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔