تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گدو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، قریبی دیہات زیر آب

جنگ نیوز -
حیدر آباد . . . گڈوبیراج میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔بیراج سے ملحقہ گاؤں میں سیلابی ریلا داخل ہونے سے اسکول ۔مسجد اور کئی مکانات زیر آب آگئے ۔ادھر ٹھٹہ میں 94ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے ہیں ۔گڈوبیرا ج میں 7 لاکھ کیوسک سے زاید پانی کا ریلا گذررہاہے ۔سیلابی ریلے سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں ۔ملحقہ گوٹھ حسن مزاری کا حفاظتی پشتہ ٹوٹنے سے علاقہ زیر آگیا ہے ۔متاثرہ افرادگڈوبیراج کے قریب کھلے آسماں تلے امداد کے منتظر ہیں۔سیلاب کے سبب پاک فوج ،رینجرز اور ضلعی انتظامیہ نے حساس بندوں کی نگرانی بڑھا دی ہے۔لاڑکانہ کے علاقوں قمبر ،شہداد کوٹ اور گردونواح میں تیزبارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اورنشیبی علاقے زیر آب آگئے۔گڈوبیراج میں سیلاب کے سبب گھوٹکی ،اوباڑوسمیت مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور آرمی کی مدد سے حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ ،قاضی احمد اور دولت پور میں بھی حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ایس ایم مڈ بند حساس قراردیے جانے کے بعد بھاری مشینری ،پتھراورعملہ بند پر پہنچا دیا گیاہے۔خیرپور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔نصیرفقیر جلالانی کے علاقے میں پہاڑوں سے برساتی ریلے گرنے سے سیلاب آگیا ہے ۔ادھر کوٹری بیراج میں بھی پانی کی سطح بڑھنا شروع ہوگئی ہے ۔ٹھٹہ میں منارکی اورسرجانی بند پر پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے ۔انتظامیہ نے یہاں 94ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.