تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں آ ئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود جبکہ مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کوئٹہ کے مطابق گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران سبی میں11.3،ژوب7.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج صبح ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں31.5 دالبندین40، بارکھان37،نوکھنڈی39.1 ،سبی37، قلات29، لسبیلہ34.5، پنجگور37،پسنی33، جیونی33اور گوادر میں34 ریکارڈ کیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سبی ،ژوب نصیرآباد،کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں موسم ابر آلود رہیگا اور ہلکی بارش جبکہ مکران ڈویژن میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.