5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعفرآباد،نصیر آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
جعفرآباد . . . جعفرآباد، نصیر آباد اور سبی کے علاقوں میں دوسرے روز بھی موسلہ دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جعفرآباد، نصیر آباد اور سبی کے علاقوں میں جاری موسلہ دھار بارش کاکے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ جبکہ کوہلو اور بارکھان میں چار روز سے جاری بارشوں کے باعث ڈیموں کی سطح میں انتہائی بلند ہوگئی ہے، کوہ دامن سے آنے والا سیلابی پانی نصیر آباد ربیع کینال پر پہنچ گیا ہے۔ پانی کی سطح مسلسل اضافہ کے باعث ڈیرہ مراد جمالی شہر اور اوچ پاور پلانٹ کو بھی ڈوبنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔سیلابی پانی اوچ پاور پلانٹ سے صرف ایک کلومیٹر دوری پر پہنچ گیا ہے۔