تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات اور مذاکرات چاہتا ہے، کرشنا

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے بہتر تعلقات اور مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔دلی میں ایوان بالا سے خطاب اور مختلف سوالوں کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی کمی ختم کر نے کی ضرورت ہے۔بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانا چاہتا ہے ۔ایس ایم کرشنا نے کہا کہ بھارت مخالف جہادی عناصر بات چیت کو نقصان پہنچارہے ہیں اوراس سلسلے میں بھارت نے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر اورسیاچن پر ذمہ داری سے فیصلے لیے گئے ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے پاکستانی ہم منصب کے ریمارکس پر ایوان میں بی جے پی کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ زبانی لڑائی نہیں چاہتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.