5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چھٹی قومی خواتین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . چھٹی قومی خواتین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل آج ینگ رائزنگ اسٹار اور واپڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔بدھ کو اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ینگ رائزنگ اسٹار نے اسپورٹس سائنسز کو1-2 سے شکست دی۔ مقررہ وقت میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ ینگ رائزنگ اسٹار کی جانب سے ملائکہ نے دو گول کئے، دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے اسلام آباد کو سڈن ڈیتھ پر ہرا دیا۔ مقررہ اور اضافی وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر بھی دونوں ٹیموں نے تین تین گول کئے تاہم سڈن ڈیتھ پر اسلام آباد کی شمائلہ نے پینلٹی ضائع کر دی جس پر واپڈا کی ٹیم نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔