5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وادی جہلم :مسافر بس دریا میں جا گری،10ہلاک، متعدد زخمی
جنگ نیوز -
مظفرآباد . . . آزاد کشمیر میں گڑھی دوپٹہ کے قریب بس دریائے جہلم میں جا گری جس سے کم سے کم10افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بس میں ساٹھ افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کے دروان دس افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جبکہ پانچ افراد کو اب تک زندہ بچا لیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی وجہ تیزرفتاری ہے۔