تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

القاعدہ کی مدد کے الزام میں گرفتار کینیڈین باشندہ عدالت میں بری

جنگ نیوز -
ٹورنٹو . . . فارن ڈیسک . . . القاعدہ کے لیے ہتھیار خریدنے کے الزام میں گرفتار کینیڈین باشندے کو عدالت نے بری کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے’بی بی سی‘ کے مطابق عدالتنے اسے امریکا کے حوالے نہ کرنے کا حکم دیا۔کینڈین باشندے پر امریکا کی طرف سے الزام تھا کہ وہ القاعدہ کو ہتھیار سپلائی کرتا ہے ۔ 2004میں عبداللہ خدر کی گرفتاری پرسی آئی اے نے پاکستانی حکام کو 5 لاکھ ڈالر انعام دیا تھا۔ایک سال پاکستانی حراست میں رہنے کے بعد وہ اپنے وطن واپس آگیا۔29سالہ عبداللہ کو2005 میں امریکی حکام کی درخواست پر کینیڈین حکومت نے گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت سے جیل میں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.