5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پوپ بینڈکٹ کی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دعا
جنگ نیوز -
ویٹی کن سٹی . . . فارن ڈیسک . . . پوپ بینڈکٹ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کی ہے۔جارجیا کے اخبار کے مطابق ہفتہ کے اختتام پر انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے سیلاب متاثرین اور روس میں جنگلات میں آگ لگنے سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا متاثرین کو صبر عطا کرے۔مغربی روس میں وسیع وعریض علاقے پر پھیلے جنگلات میں آگ سے48افراد ہلاک اور دو ہزار سے زیادہ خاندان بے گھر ہو گئے، پاکستان میں سیلاب سے15سو سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں،جب کہ افغانستان میں بھی سیلاب سے65افراد جاں بحق اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔