تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جوہری توانائی،امریکا کی ویت نام کے ساتھ بات چیت شروع

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . امریکا نے ویت نام کے ساتھ نیوکلیئر ایندھن اور ٹیکنالوجی کے معاہدے کے لیے بات چیت کا آغاز کر دیا۔ امریکی اخبار’ وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق اوباما انتظامیہ نے ویت نام کے ساتھ ایٹمی ٹیکنالوجی کے تبادلے کی بات چیت شروع کی ہے جس میں امریکا ہنوئی کو اپنی یورنیم افژودہ کرنے کے اجازت دے گا۔امریکا کی یہ جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء میں نئی حکمت عملی ہے۔امریکا چین کی خطے میں بڑھتی ہوئی طاقت کے پیش نظر اپنے نئے اتحادی بنا رہا ہے ۔ویت نام کے ساتھ چین کی سینکڑوں میل سرحد ملتی ہے۔امریکی حکام اس مسئلے سے اچھے طریقے سے باخبر ہیں اور ان مذاکرات میں کیمونسٹ ملک ویت نام کو مکمل تجاویز دی جائیں گے، تاہم ان مذاکرات میں چین کو شامل نہیں کا جائے گا۔امریکی قانون ساز ماہرین کے خیال میں امریکا کی یہ حکمت عملی نیو کلیئر ہتھیاروں کے پھیلاوٴ کو روکنے کی کوششوں کو نقصان دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.