تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان : گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کام شروع کر دیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں بلوچستان کے گمشدہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کردہ کمیشن نے آج سے سماعت شروع کردی ہے کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ کمال منصورعالم خان کررہے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سابق جج کمال منصور عالم کی سربراہی میں گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں دفتری اوقات کار کے دوران متعلقہ اداروں کے نمائندوں کی موجودگی میں گمشدہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں سماعت کا آغازکردیاہے صوبائی حکومت نے گمشدہ افراد کے اہل خانہ سے کہاہے کہ وہ اپنے گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے سودمند اطلاع اورگزارشات کمیشن کے سامنے پیش کریں تین روزہ سماعت کے دوران مجموی طورپر35گمشدہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوگی۔اج کی سماعت میں چودہ گمشدہ افراد کے کیسز کمیشن کے سامنے پیش کئے جائیں گے جبکہچھ اگست کو گیارہ اور سات اگست کو دس مقدمات کی سماعت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.