5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سندھ میں سیلابی پانی سے خریف کی فصلوں کو نقصان نہیں پہنچا
جنگ نیوز -
کراچی . . . سندھ آباد گار بورڈ کے جنرل سیکریٹری محمود نواز شاہ کا کہنا ہے کہ خریف کی فصل میں گنے اورکپاس کی فصل کی کاشت ہوئی ہے اور ابھی تک سیلابی پانی سے ان فصلوں کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔سندھ آباد گار بورڈ کے جنرل سیکریٹری محمود نواز شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں ابھی تک سیلابی پانی سے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کو بچانے کے لیے پانی کا اخراج ٹھیک طرح سے ہو۔محمود نواز شاہ کا کہنا تھا کہ فی الحال فصل کو کسی قسم کی ادویات کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ آئندہ فصل کی بوائی کے لیے کسانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ نئی فصل کی بوائی زائد اور بہتر طریقے سے ہوسکے۔