تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بارشوں کا سلسلہ مزید2روز تک جاری رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی . . . ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید ایک سے دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوارن سب سے زیادہ بارش لاڑکانہ میں 131 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، جنوبی خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور مشرقی بلوچستان جیسے کوہلو، بارخان،نصیرآباد کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان، سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں پر مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب، صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خان پور 121، ڈیرہ غازی خان 65، پارہ چنار 65، رحیم یار خان 57، ڈیرہ اسماعیل خان 38، جیکب آباد 39، بہاولپور 32، سکھر 14، شورکوٹ 13 اور ژوب میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.