تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جہلم ویلی روڈ : مسافر بس دریا میں گرنے سے20ہلاک

جنگ نیوز -
مظفرآباد . . . مظفرآباد کے قریب مسافر بس دریا میں گرنے سے بیس افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔حادثہ جہلم ویلی روڈ پر پڈھیارا کے قریب پیش آیا اورمسافر بس تیز رفتاری کے باعث دریا میں جاگری ۔امدادی کارروائیوں میں اب تک دو خواتین سمیت بیس افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں ۔مزید افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 50 ہزار اور زخمیوں کو 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.