5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فاٹا کے سیلاب سے متاثرہ افراد میں امداد کی تقسیم
جنگ نیوز -
پشاور . . . فاٹا سیکٹریٹ کی جانب سے قبائلی علاقوں میں سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے 38 افراد کے لواحقین کوتین تین لاکھ روپے جبکہ 34 زخمی افراد کو ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم ادا کر دی گئی ہے ۔ جیو نیوز سے گفتگو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریلیف اپریشن حفیظ خان نے بتایا کہ بارش اور سیلاب کے باعث قبائلی علاقوں میں ڈیڈھ ہزار گھر مکمل طور پرتباہ ہوئے ہیں۔ متاثرین کی بحالی کے لئے متاثرہ قبائلی علاقوں میں 5 سو 38 خیمے تقسیم کئے گئے ۔جبکہ تین ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خوراک خیبر ایجنسی اور ایک ٹرک مہمند ایجنسی بھیجا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریلیف کے مطابق 3 سو خاندانوں کے لئے فوڈ پیکجز باجوڑ ایجنسی میں تقسیم کئے گئے ہیں۔عبداخفیظ خان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان میں وبائی امراض پرقابو پانے کے لئے باجوڑ کی تحیصل خار میں میڈیکل ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیا ہے۔