5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانوی سپر ماڈل کیمبیل کا بلڈ ڈائمنڈز لینے کا اعتراف
جنگ نیوز -
ایمسٹرڈم . . . بر طانوی سپر ماڈل نے 13 سال بعد با لآخر liberia کے سابق لیڈر چارلس ٹیلر سے بلڈ ڈائمنڈز لینے کا اعتراف کر لیاہے ۔ بر طا نوی سپر ماڈل نیومی کیمپ بیل آج نیدر لینڈز کی عدالت میں پیش ہو ئیں جہاں انھوں نے اعتراف کیا کہ 1997 مین انھوں نے ایک ڈنر پارٹی میں سابق liberian حکمران چارلس ٹیلر سے ہیرے لیے تھے ۔ 1997 میں جنوبی افریقہ میں صدر نیلسن منڈیلا کی جانب سے کی جانے والی پارٹی مین liberia کے سابق حکمران نے نیومی کو بلڈ ڈائمنڈز دئے تھے ، پروسی کیوٹر کا کہنا ہے کہ اگر یہ بات سچ ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ چارلس ٹیلر نے ملک کی سول وار کے دوران باغیوں سے اسلحہ کے بدلے وہ ہیرے لیے تھے جو کہ وار کرائم ہے ۔ تاہم ٹیلر نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔