5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:شانتی نگر میں منشیات فروشوں میں تصادم،دستی بموں سے حملے
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے شانتی نگر میں منشیات فروش گروہوں میں کے درمیان مسلح تصادم ہوا اور علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دونوں طرف سے دستی بموں سے بھی حملے کیئے گئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں دکانیں بند ہونا شروع ہو گئیں اور کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔ متاثرہ علاقے میں سابق یو سی ناظم کے گھر کے اوپر راکٹ لانچر حملہ، گھر کی دیوار اور گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب شانتی نگر کے رہائشیوں کی جانب سے پولیس کی مبینہ نا اہلی کے خلاف ریلی نکالی اور پولیس اور رینجرز کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔