تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع،مارکیٹیں تاحال بند

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں جاری کشیدگی کے باعث معمولات زندگی معمول پر آرہی ہے تاہم مرکزی دکانیں اور مارکیٹیں بند ہونے کے سبب شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پیٹرول پمپس کی جزوی بندش اور پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے کی وجہ سے دفاتر اور اسکولوں میں حاضری کم رہی ۔۔شہر قائد کے چند علاقوں میں آج صبح سے ہی کشیدگی برقرارہے اور سڑکوں پر ٹریفک کی کمی کے باعث بس اسٹاپس پر دفاتر کو جانے والے افراد کی بڑی تعداد بسوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی منتظر رہی۔گزشتہ تین دنوں سے جاری صورتحال کے سبب بیشتر علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل نہ ہونے کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔کئی علاقوں میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی دستیابی کا سلسلہ شروع ہوا تو وہاں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ذیادہ تر بڑے کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں جبکہ بعض علاقوں میں اکا دکادکانیں کھلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.