تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی: خوراک و ادویات کی سپلائی کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت

جنگ نیوز -
کراچی . . . وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ کشیدگی کی حالیہ لہر سے متاثر علاقوں میں خوراک و ادویات وغیرہ کی ترسیل پر مامور گاڑیوں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کرے ۔ وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار علی مرزا نے یہ ہدایت شکائتی مرکز919 پر موصول ہونے والی کالز کے تناظر میں ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں بازاروں اور جرنل اسٹوروں پر خریداری سرگرمیوں کی بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اختیار کئے جائیں۔بجلی کے تعطل سے متعلق شکایات پر انہوں نے کے ای ایس سی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے اور رمضان مبارک میں باالخصوص سحری افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں بجلی بحال رکھنے کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں آٹا ،چینی ،دال،چاول،گھی،خوردنی تیل پھل فروٹس وغیرہ کی ارزاں اور کنٹرول ریٹس پر فروخت کے ضمن میں صوبائی حکومت کے تمام اقدامات کے نفاذ کے لئے پولیس بھرپور تعاون کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.