تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جعلی،غیر مستند ڈگری کے حامل ارکان کو الیکشن کمیشن طلب کرے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . الیکشن کمیشن نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تصدیق کے بعد 47 رکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کو جعلی یا غیر مستند قرار دیتے ہوئے ان ارکان کا موقف سننے کے لئے انہیں جلد طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس کے بعدسیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان نے میڈیاکوبریفننگ میں بتایاکہ گیارہ سونوارکان میں سے اب تک 303 کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال مکمل ہوچکی ہے،جن میں سے 2 سو 46 کودرست جبکہ 47کو جعلی یا غیر مستند قرار دیا گیا ہے،یونیورسٹیوں نے 90 فی صد ڈگریوں کو درست قرار دیا ہے تاہم 6 سو 4 ڈگریاں ایسی ہیں جن کے تعلیمی قابلیت کے فارم موجودنہیں ، جن کی دستیابی پر ان کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 22 ڈگریوں کی کاپیاں صاف نہیں جو جلد ہائیرایجوکیشن کمیشن کو جلد فراہم کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.