5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:کشیدگی کے باعث سائٹ اور کورنگی میں ورکرز غیر حاضر
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کشیدگی کے باعث آج بھی سائٹ اور کورنگی کے صنعتی علاقوں میں ورکرز کی حاضری مکمل نہ ہوسکی جبکہ تین روز میں اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔سائٹ کے چیرمین سلیم پاریکھ نے جیو نیوز کو بتایا کہ شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے صرف سائٹ میں تین دنوں میں اب تک چارارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ 70فیصد تک پیدواری نقصان بھی ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف سائٹ ایریا میں چھ لاکھ مزور کام کرتے ہیں جس میں سب سے زیادہ متاثر روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے چیرمین رزاق پراچہ نے بتایا کہ کاٹی میں تین روز میں پانچ ارب روپے تک کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ورکرز کی حاضری میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔