5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وزیراعظم کومیانوالی میں حقیقی فرسٹ ایڈسینٹرکادورہ کرایا، ندیم احمد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے کہا ہے کہ میانوالی کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کو حقیقی فرسٹ ایڈسینٹرکادورہ کرایاگیا۔جیو نیوزسے خصوصی بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ سیلاب زدگان کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے میڈیکل سینٹر31 جولائی کو قائم کیا گیا، جس میں بدھ تک99 مریضوں کا ابتدائی علاج کیاگیا۔ جنرل ندیم نے کہاکہ فرسٹ ایڈ سینٹر میں مریضوں کو زیادہ دیر نہیں ٹھہرایا جاتا، وزیراعظم کے دورے کی وجہ سے کچھ انتظامی معاملات کی وجہ سے مریضوں کوروکاگیاتھا۔