5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
طالبان باز آجائیں ورنہ سخت ترین کارروائی ہو گی،رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی… وفاقی وزیر داخلہ رحما ن ملک کراچی میں جاری کشیدہ صورت حال اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعدہنگامی طور پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں ایئر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ 2دن کے اندر صورتحال میں تبدیلی دیکھیں گے۔انہوں نے دہشت گردوں اور کرائے کے قاتلوں کو تنبیہ کرتے ہو ئے کہاکہ وہ باز آجائیں ۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں میں اہم فیصلے ہوں گے اور عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے کیوں کہ وہ بھی حکومت کا حصہ ہیں ۔وفاقی وزیر نے طالبان سے کہا کہ وہ باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی